ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر: کورونا میں مبتلا ایک اور کی موت، اموات کی تعداد بڑھ کر 95 ہوئی

کشمیر: کورونا میں مبتلا ایک اور کی موت، اموات کی تعداد بڑھ کر 95 ہوئی

Mon, 29 Jun 2020 14:54:57    S.O. News Service

سری نگر،29؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے کورونا متاثرہ ایک 65 سالہ مریض کی موت واقع ہونے کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 95 ہوگئی ہے۔ شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چوہدری نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شوپیاں کے سوگن علاقے سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ مریض کو یہاں 28 جون کو لایا گیا تھا اور اسی روز کورونا ٹیسٹ کے لئے اس کے نمونے لئے گئے تھے۔

ڈاکٹر نذیر چوہدری نے کہا کہ مریض سانس لینے میں دشواری، ہائپر ٹینشن اور دیگر عارضوں میں بھی مبتلا تھا اور رات کے قریب ڈیڑھ بجے وہ انتقال کر گئے۔ دریں اثنا اس مریض کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا میں مبتلا ہوکر انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی ہے جن میں سے 84 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 11 صوبہ جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔

وادی کشمیر میں ضلع سری نگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 22 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک پندرہ افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع کولگام میں تیرہ، شوپیاں میں گیارہ، بڈگام میں سات، اننت ناگ میں چھ کپوارہ میں پانچ، پلوامہ میں چار اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔


Share: